عمر کوٹ ضمنی الیکشن: غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار کو برتری حاصل

 
0
319

عمرکوٹ 18 جنوری 2021 (ٹی این ایس): عمرکوٹ میں سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 52 پر ضمنی الیکشن کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

ابتدائی اور غیر حتمی نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں جس کےمطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار سید امیر علی شاہ کو برتری حاصل ہے۔

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس ( جی ڈی اے) کی طرف سے سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم اور پیپلزپارٹی کے امیدوار امیرعلی شاہ کے درمیان مقابلہ ہے۔

دو پولنگ اسٹیشنوں پر امیدواروں کے حامیوں میں تصادم ہوا جس سے کئی افراد زخمی ہوگئے۔