پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیر رہنماء و سینٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چئیرمین سینیٹر رحمان ملک کی پریس کانفرنس

 
0
237

اسلام آباد 18 جنوری 2021 (ٹی این ایس): پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیر رہنماء و سینٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چئیرمین سینیٹر رحمان ملک کی پریس کانفرنس پاکستان کی سیاسی قیادت اور دوست جنہوں نے بہن کی وفات پر اظہار افسوس کیا اس پر شکرگزار ہوں بھارت کے خلاف ثبوت کے ساتھ بات کرتا ہوں بھارت کے ایک وزیر کے بیان پر افسوس کا اظہار کیا اللہ تعالی نے سب کو یکساں پیدا کیا اور خون کا رنگ بھی ایک ہے بھارت آر ایس ایس کو آگے لے کر آیا ہے پلوامہ کے حملے کے فوری بعد کہہ دیا تھا کہ یہ حملہ بھارت نے خود کروایا نریندر پلوامہ میں اپنے چالیس فوجی مروا کر مگرمچھ کے آنسو بھائے پلوامہ حملہ میں اینٹی مسلم سوچ کو الگ کیا اور ہوا، سرحدوں پر کشیدگی کی گئی پلوامہ حملے کامقصد پاکستان مخالف جذبات پیدا کرکے انکو انتخابی مہم میں استعمال کرنا تھا، مودی کے واپس طاقت میں آنے کے بعد کشمیریوں کے ساتھ برے سلوک کی پیش گوئی کر دی تھی عمران خان نے کہا تھا کہ نریندر مودی دوبارہ جیت جاتا ہے تو کشمیر کے لئے بہتر ہوگا، میں نے کہا تھا کہ مودی اگر دوبارہ وزیراعظم بنتا ہے تو پہلے سے زیادہ خطرناک ثابت ہوگا۔


بھارت مجھے عدالت میں لے جائے جو کہا سب ثابت کروں گا
بھارت نے میری کتاب پر پابندی لگوانے کی پوری کوشش کی میری کتاب پر حکومتی ارکان نے کہا کہ مودی کے آنے کے بعد پاک بھارت تعلقات بہتر ہونگے آرمی چیف نے کہا کہ بھارت ہمارے پیچھے ہے اور ہم ان کے ساتھ لڑیں گے دنیا میں پاکستان آرمی کے دسویں نمبر پر آنے پر مبارکباد دیتا ہوں پاک بھارت تعلقات کبھی بہتر نہیں ہو سکتے مودی جو مقبوضہ کشمیر میں ظلم کر رہے ہو آر ایس ایس تمہارے ساتھ بھی وہی کرے گا مقبوضہ کشمیر میں کوفیو کو ساڑھے پانچ سو دن ہو گئے مگر اقوام متحدہ اس پر خاموش ہے سی پیک کے حوالے سے میرے انتہائی سنجیدہ خدشات ہیں پاور کی بڑی بھارتی کمپنیاں سی پیک میں داخل ہونے کی کوشش کر رہی ہیں بھارتی کمپنیوں کے سی پیک میں داخل ہونے کے حوالے سے الگ بریفنگ دوں گا بھارت پاکستان کی معیشت کو تباہ کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں بھارت میں سیاسی جماعتیں متحد ہیں جبکہ پاکستان میں سیاستدان دست و گریبان ہیں عمران خان کو اپنی انا ختم کرنے کے لئے پہلے بھی کہہ چکا ہوں بلاول بھٹو نے معاشی چارٹر کرنے کی دعوت دی تو ان کے خلاف کیسز بنا دیئے گئے ملک میں سیاسی انتشار کے خاتمے کی زمہ داری آصف علی زرداری کو دے دیں
ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگا عمران خان کو بتاتا ہوں کہ کچھ چیزیں وقت پر کرنا اچھا ہوتا ہے سیاست میں کوئی نیچے نہیں لگتا سیاست نام ملنے اور بات چیت کا ہے بھارت پاکستان کے خلاف دوبارہ فیٹف میں جا رہا ہے پاکستان میں پارلیمنٹ میں بھارت کے خلاف مشترکہ قرارداد منظور کی جائے۔