اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس اسلام آباد ہائیکورٹ میں صدر جہانگیر اسلم کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں بڑی تعداد میں ممبران نے شرکت کی

 
0
194

اسلام آباد 18 جنوری 2021 (ٹی این ایس): اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس اسلام آباد ہائیکورٹ میں صدر جہانگیر اسلم کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں بڑی تعداد میں ممبران نے شرکت کی۔اجلاس میں ایسوسی ایشن کے نئے سالانہ الیکشن اور احتساب عدالت میں سالانہ الیکشن کا فیصلہ کیا گیا ہے اور جیو نیوز کے کیمرہ مین ناصر مغل پر احتساب عدالت کے باہر تشدد کی بھر پور مذمت کی گئی ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ ممبر سازی اور باڈی کے عہدیداران کے لیے مشاورت کی گئی جس کے بعد متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ باڈی کے عہدیداران کی ری شیفلنگ کی جائے گی،اجلاس میں چند صحافیوں کی جانب سے غیر آئینی اقدام کے ذریعے الیکشن کرانے کے ڈھونگ کو مسترد کرتے ہوئے بھر پور مذمت کی ہے الیکشن کرانے کا اختیار کسی ایک گروہ کا ذاتی معاملہ نہیں بلکہ ہائیکورٹ کے تمام ممبران کے متفقہ فیصلے سے ہی ممکن ہے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بروز ہفتہ 23 جنوری کو ایسوسی ایشن کے الیکشن کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ 30 جنوری کو احتساب عدالت کے بیٹ رپورٹرز کے الیکشن کا انعقاد کیا جائے گا۔