صحافیوں کے مسائل اور درپیش خطرات کے حل کیلئے ہزارہ بھر کے صحافی متحد ہو گئے۔ہزارہ جرنلسٹس ایکشن کمیٹی

 
0
1153

ہری پور پریس کلب کی تاکہ بندی اور مانسہرہ پریس کلب کا ہال پریس کلب کے حوالے کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد 21 جنوری 2021 (ٹی این ایس): ہزارہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن اسلام آباد کے زیر اہتمام ہزارہ بھر کے پریس کلبز کا مشاورتی اجلاس, میڈیا انڈسٹریز کو درپیش مسائل, ہری پور پریس کلب کی بندش, مانسہرہ پریس کلب کے ہال پہ قبضے اور صحافیوں کو درپیش خطرات پہ گفتگو, اسلام آباد و ہزارہ پہ مشتمل مشترکہ ہزارہ جرنلسٹس ایکشن کمیٹی تشکیل دے دی گی. اجلاس میں دو قراردادیں متفقہ طور پر منظور کر لیں گئیں. بدھ کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ہزارہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن اسلام آباد کی میزبانی میں مشاورتی اجلاس میں ایبٹ آباد, ہری پور, حویلیاں, بٹگرام, مانسہرہ سمیت ہزارہ کے دیگر پریس کلبز کے صدور و جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی اجلاس میں ہزارہ اور وفاقی دارالحکومت میں ہزارہ سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کے مسائل پر سیر حاصل مشاورت کی گی اجلاس میں ایک مشترکہ ایکشن کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دی گئی جس میں اسلام آباد سے ایسوسی ایشن کے چیئر مین وقار فانی, صدر تیمور جدون, جنرل سیکرٹری لقمان شاہ, اصغر چوہدری جبکہ ایبٹ آباد پریس کلب کے صدر عامر شہزاد جدون, جنرل سیکرٹری راجہ ہارون, ہری پور پریس کلب کے صدر ذاکر تنولی, سیکرٹری عرفان مبارک, حویلیاں پریس کلب سے چیئر مین قادر بخش جبکہ حماد خان صدر حویلیاں یونین. بٹگرام پریس کلب کے صدر نعیم اللہ خان, سیکرٹری نسیم خان سواتی,مانسہرہ پریس کلب کے صدر اخلاق احمد اور سیکرٹری قاضی بلال شامل ہیں جبکہ ہزارہ کے باقی پریس کلبز سے مندوبین کو ایکشن کمیٹی میں بعد میں شامل کیا جائے گا. اسلام آباد سے اصغر چوہدری ایکشن کمیٹی کے کواڈینیٹر ہونگے. اجلاس میں دو قرار دادیں متفقہ طور پہ منظور کی گئیں جن میں ہری پور پریس کلب کی تالہ بندی فوری طور پر ختم کرنے اور مانسہرہ پریس کلب کا ھال پریس کلب کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا گیا جبکہ دوسری قرارداد میں ہزارہ بھر میں مقامی اخبارات کی بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ریجنل اخبارات کا کوٹہ بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا قبل ازیں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور مندوبین میں ہزارہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے تحائف تقسیم کیے….