آرمی چیف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سیکیورٹی صورت حال پر بریفنگ

 
0
182

اسلام آباد 22 جنوری 2021 (ٹی این ایس): آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی کی پیشہ وارانہ تیاریوں اور سیکیورٹی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر آرمی چیف کا استقبال ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کیا۔

اس موقعے پر آرمی چیف کو علاقائی اور قومی سیکیورٹی کی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے نیشنل سیکیورٹی کے لیے آئی ایس آئی کی انتھک کوششوں کو سراہا۔ آرمی چیف نے آئی ایس آئی کی پیشہ وارانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔