وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)انتظامیہ کی جانب سے منفرد رہائشی ہائوسنگ منصوبے پارک انکلیو2پرتیزی سے ترقیاتی کام کئے جارہے ہیں

 
0
166

اسلام آباد 23 جنوری 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)انتظامیہ کی جانب سے منفرد رہائشی ہائوسنگ منصوبے پارک انکلیو2پرتیزی سے ترقیاتی کام کئے جارہے ہیں۔6سو59 کنال اراضی پر شروع کئے جانے والے مزکورہ منصوبے کاسروے ورک مکمل کیا چکاہے۔جبکہ روڈ اوراسٹریٹ لائٹس کاارتھ ورک کیا جارہا ہے۔مذکورہ منصوبہ 23کروڑ 70 لاکھ کی لاگت سے تیار کیا جارہا ہے۔مذکورہ منصوبہ کل 22گلیوں پر مشتمل ہے جس میں سے ادارہ ہذانے 12گلیوں کا قبضہ حاصل کرلیا گیاہے۔تاہم اب مذکورہ گلیوں کی مرمت،بحالی اورتعمیرات کاکام تسلسل سے جاری ہے۔مذکورہ منصوبے کی ارضی کی کٹنگ اور لینڈ فلنگ کاکام بھی تیزی سے کیا جارہا ہے۔جبکہ مذکورہ اراضی پرسب گریڈ بھی تیار ہوچکا ہے۔منصوبے کیلئے روڈ انفرا اسٹکچر پرکام کرتے ہوئے سڑکوں پر پتھر ڈالنے کاکام بھی تیزی سےجاری ہے۔مذکورہ منصوبہ طویل عرصہ سے نظرانداز سی ڈی اے کے ایک بہترین ہائوسنگ صوبے پارک انکلیو 2میں ترقیاتی کاموں اور انفرااسٹرکچرکی بحالی پر تیزی سے کام کیا جارہا ہے۔مذکورہ منصوبے کاسروے ورک مکمل کیا جاچکا ہے جبکہ اب روڈز اور گلیوں کا ارتھ ورک کیا جارہا ہے۔دوسری جانب مذکورہ منصوبے کو پانی کی فراہمی کیلئے ٹیوب ویلز کی تنصیب کیلئے بھی سروے مکمل کرلیا گیاہے۔مزکورہ منصوبوں میں مزید انفرااسٹرکچر اور ترقیاتی کاموں کے آغاز کیلئے مزید ٹینڈربھی دئے جارہے ہیں۔