وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے )انتظامیہ نے شعبہ سینی ٹیشن کادائرکارجزوی طور پرشہربھرکے دیہی اورمضافاتی علاقوں تک بڑھاکافیصلہ کرلیا

 
0
309

اسلام آباد 26 جنوری 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے )انتظامیہ نے شعبہ سینی ٹیشن کادائرکارجزوی طور پرشہربھرکے دیہی اورمضافاتی علاقوں تک بڑھاکافیصلہ کرلیاہے۔پہلے مرحلہ پرسوہان،پنڈوریاں،ضیاع مسجد، کھنہ پل،ترامڑی،لہتراڑ روڈ پر صفائی ستھرائی کا آغازکردیاگیا ہے۔مزکورہ علاقوں سے گزشتہ یوم 200ٹن کوڑاکرکٹ اٹھایا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے)کی موجودہ انتظامیہ کی شہر بھرمیں ترقیاتی، انفرااسٹکچر،بیوٹیفکیشن اور صفائی ستھرائی کے کام میں خصوصی دلچسپی کے باعث تیزی سے نئے منصوبوں پر کام آغاز کردیا گیاہے۔اسی ضمن میں شہر یوں کی جانب سے بار بارصفائی ستھرائی کے نظام کوسیکٹوریل ایریا کے ساتھ شہر کے دیہی علاقوں تک بڑھانے کی درخواستیں موصول ہورہی تھی۔شہریوں کی پرزور درخواست پراب انتظامیہ نے جزوی طورپر شعبہ سینیٹیشن کا دائرہ کارمرحلہ وارشہر بھر کے مضافاتی اور دیہی علاقوں تک پھیلانے کافیصلہ کیا گیاہے۔پہلے مرحلہ پرگزشتہ روز سی ڈی اے کے شعبہ سینیٹیشن نے سوہان،کھنہ پل،لہتراڑ روڈ،ترلائی،پنڈوریاں،ضیاع مسجد،ترامڑی سمیت دیگر دیہی علاقوں میں صفائی کے کام کا آغاز کردیا ہے۔صفائی کے مذکورہ آپریشن میں ادارہ ہذا کے 100سے زائد سینٹری ورکرز،3ایکسیویٹر،10 ڈمپر،بکٹس اوربلیڈحصہ لے رہے ہیں۔ مذکورہ صفائی آپریشن ڈائریکٹر سینیٹیشن کی زیرنگرانی جاری ہے،جبکہ مزکورہ علاقوں سے ایک یوم میں 200ٹن کوڑا کرکٹ اٹھایا گیا ہے۔