خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور کرکٹ کمنٹیٹر ثنا میر تین ہفتوں سے زائد وقت کے بعد کورونا سے صحت یاب ہوگئیں

 
0
2698

اسلام آباد 01 فروری 2021 (ٹی این ایس): خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور کرکٹ کمنٹیٹر ثنا میر تین ہفتوں سے زائد وقت کے بعد کورونا سے صحت یاب ہوگئیں۔ تاہم 29 جنوری کو انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں بتایا کہ 24 دن بعد ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا۔
سابق کرکٹر نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے صحت یابی کے لیے دعائیں کرنے والے افراد کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ انہوں نے کورونا کی وجہ سے کچھ وقت گھر میں رہ کر گزارا مگر اب دوبارہ کام شروع کرنے کا وقت آگیا ہے۔
ثنا میر میں رواں ماہ 5 جنوری کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی، جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔