اسلام آباد کے سیکٹرز F-12اور G-12 کو فیڈرل ہاﺅسنگ فاﺅنڈیشن کو دینے کے حکومتی فیصلے کو ان سیکٹرز کے زمین مالکان نے رد کر دیا

 
0
164

اسلام آباد 01 فروری 2021 (ٹی این ایس): اسلام آباد کے سیکٹرز F-12اور G-12 کو فیڈرل ہاﺅسنگ فاﺅنڈیشن کو دینے کے حکومتی فیصلے کو ان سیکٹرز کے زمین مالکان نے رد کر دیا ہے اور مطالبہ کیاہے کہ اس علاقے کو وا گزار کر کے ماڈل ویلج کا درجہ دیا جائے ۔ سیکٹرF-12 کے موضع میرا سنبل کی جامع مسجد کمال دین میں اہل علاقہ کا ایک بہت بڑا عوامی اجتماع ہوا جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ سیکٹرزF-12 اورD-12 کی زمینیں غریبوں سے لے کر امیروں اور اعلیٰ سرکاری افسران کو نہ دی جائیں۔
اس عظیم عو امی اجتماع نے حکومت کے یاد کروایا کہ آپ تو غریبوں کا منشور لے کر آئے تھے- حکومت ہماری حمایت اور مدد کرے اور ہمارے ساتھ ہونے والے اس ظلم کو روکا جائے ۔
تما م اہل علاقہ نے ایک نقطے پر اتفاق کیا اور متفقہ قرار داد پاس کی کہ ہم اپنی زمینیں میرا سنبل اورمیرا جعفر موجودہ سیکٹرF-12 اورG-12 کی زمینیں اور مکانات کسی صورت بھی نہیں دیں گے اور مطالبہ کیا کہ اس علاقے کو واگزار کر کے ماڈل ویلج کا درجہ دیاجائے ۔
اس عظیم عوامی اجتماع نے حکومت کو خبردار بھی کیا کہ اگر ہمارے ان جائز مطالبات کو نہ مانا گیا تو ہم بھر پور احتجاج کرینگے اور اپنے مطالبات پورے ہونے تک شاہراہ سری نگر اورD چو پر دھرنا دیں گے ۔