آزاد پتن کے مقام پر تیزرفتاری کے باعث کوسٹر کھائی میں جاگری ٗدو خواتین سمیت سات افراد جاں بحق

 
0
242

راولپنڈی جولائی24(ٹی این ایس) آزاد پتن کے مقام پر تیزرفتاری کے باعث کوسٹر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔پیر کو راولپنڈی سے راولاکوٹ جانے کوسٹر کھائی میں گرنے کے باعث 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق حادثے کا شکارہونے والی کوسٹر رالپنڈی سے راولاکوٹ جارہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر آزاد پتن کے مقام پر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں کوسٹر میں سوار 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ لاشوں اور زخمی افراد کو امداری کارکنان کی مدد سے راولپنڈی بھجوادیاگیا