عمان میں اسرائیلی سفارتخانے میں فائرنگ کے واقعہ میں اردن کے دو شہری ہلاک ٗ ایک اسرائیلی زخمی

 
0
269

عمان جولائی24(ٹی این ایس)اردن کے دارالحکومت عمان میں اسرائیلی سفارتخانے میں فائرنگ کے واقعے میں اردن کے دو شہری ہلاک اور ایک اسرائیلی زخمی ہوگیا۔اسرائیلی سفارت خانے میں فائرنگ کا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا ٗسیکورٹی فورسز نے فائرنگ کے بعد سفارتخانے کو سیل کر دیا اور اسرائیلی حکام نے عمارت خالی کر دی۔اردن پولیس کاکہناتھا کہ فائرنگ کا واقعہ سفارت خانے میں موجود ایک رہائشی مکان میں پیش آیا جبکہ فائرنگ کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے