اہل قیادت کا انتخاب ادارے و ملازمین کا مستقبل محفوظ بنائے گا۔ چوہدری محمد یٰسین

 
0
186

مینٹی نینس،واٹر سپلائی،انوائرمنٹ نرسری سٹاف نے مزدور یونین کی حمایت کر دی۔
اسلام آباد 09 فروری 2021 (ٹی این ایس): مینٹی نینس،واٹر سپلائی،انوائرمنٹ نرسری سٹاف نے سی ڈی اے ریفرنڈم میں مزدور یونین (چوہدری محمد یٰسین گروپ) کی واضح حمایت و شمولیت کا اعلان کر دیا،سیکٹر F-6/4سے چوہدری صدیق،واٹرسپلائی پروڈکشن ون سے شعیب احمد عباسی آٹو مکینک اور سی ڈی اے نرسری سے سی ڈی اے لیبر یونین کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری راجہ خضر حیات،انقرہ پارک سے محمد اکرم،محمد نواز،غالب کھوکھر،عمر دراز عرف شیرا نے اپنے دیگر ساتھیوں سمیت امان اللہ گروپ کو چھوڑ کر سی ڈی اے مزدور یونین کی حمایت کا اعلان کیا،پاکستان ورکرزفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اور مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یٰسین نے نئے شامل ہونے والے تمام محنت کشوں کو خوش آمدید کہا،ان کا کہنا تھا کہ مزدور یونین کے تمام عہدیداران اور کارکنوں کے لیے یہ وقت محنت کرنے کا ہے اور اپنے اور اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے کے لیے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے کیونکہ موجودہ ریفرنڈم میں اہل قیادت کا انتخاب ادارے و ملازمین کو خوشحال بنانے میں اہم کردار کا حامل ہے،سی ڈی اے جیسا قومی ادارہ کوئی تجربہ گاہ نہیں کہ ہر تین سال بعد ملازمین ایسے لوگوں کے جھانسے میں آئیں جن کے اقتدار میں آنے کا مقصد صرف اور صرف پیسابنانا ہے اور دیہاڑیاں لگانا ہے ان کو سی ڈی اے ملازمین کے مسائل اور انکی پریشانیوں سے کوئی سروکار نہیں،کچھ پردیسی لوگ قسمت آزمانے کے لیے سی ڈی اے ملازمین اور ادارے کے مستقبل سے کھیلنا چاہتے ہیں لیکن سی ڈی اے کا محنت کش اس ڈھول گروپ اور اسکی بغل بچہ یونین جو گزشتہ سی بی اے میں مل کر ملازمین کو بیوقوف بناتے رہے اور اقتدار کو انجوائے کرتے رہے آج ایک بار پھر اقتدار کے مزے لینے کے لیے نوراکشتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھائی دیتے ہیں،ماضی میں جب بلدیاتی نظام کی آڑ میں سی ڈی اے جیسے قومی ادارے کو تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی اور سینی ٹیشن جیسی اہم ڈائریکٹوریٹ کی نجکاری کا فیصلہ کیا گیا تو سی ڈی اے مزدور یونین نے عدالتوں سے لے کر سڑکوں تک جدوجہد کی مگر یہ مزدور دشمن ٹولہ اس وقت انتظامیہ کی گود میں بیٹھ کر اقتدار حاصل کرنے کے لیے میر جعفر اور میر صادق کا کرداراداکرتا رہا،اس پاکٹ یونین اور اسکا اتحادی بچہ جمہورہ محنت کشوں کے فنڈ سے انگلینڈ کے دورے کرتا رہا اور ملازمین کے تین سال ضائع کرنے کے بعد آج ایک بار پھر ان کو مزدور کے مسائل یاد آگئے،عدالت سے پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا فیصلہ آنے اور ڈیلی ویجز و کنٹریکٹ اور مسٹررول پر کام کرنے والے محنت کشوں کی قانونی جدوجہد کی کامیابی کے باوجود یہ نا اہل لوگ ملازمین کے لیے کچھ نہ کر پائے،ان مزدور دشمنوں کے اندر اگرضمیر اور غیرت نام کی کوئی چیز ہوتی تو یہ کبھی بھی ملازمین کو دوبارہ بیوقوف بنانے کی کوشش نہ کرتے ہیں،الزامات اور کردار کشی کی سیاست ان کا وطیرہ ہے،ان کے چہروں سے بداعمالیوں کا نقاب اتر چکا یہی وجہ ہے کہ سی ڈی اے کا باشعور محنت کش ان کے ہاتھوں ایک بار دھوکہ کھانے کے بعد آئے روز ان دونوں ٹولوں کو مستردکرتے ہوئے مزدور یونین کے پرچم تلے اکھٹا ہو رہا ہے اور انشاء اللہ جیت سی ڈی اے مزدور یونین کا مقدر ہو گی،ان تقریبات سے مزدور یونین کے قائدین اورنگزیب خان،چوہدری زاہد احمد،علی اصغرمانی بٹ،ملک رحمان،عزت خان لالہ،زاہد بھٹی،شہباز بھٹی،اسد اعوان اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔