دہشت گردوں کا سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ, 4 جوان شہید

 
0
227

اسلام آباد 12 فروری 2021 (ٹی این ایس): پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا تھا اور فائرنگ کے تبادلے میں 4 جوان شہید ہو گئے۔

شہید ہونے والے جوانوں میں لانس نائیک عمران علی، سپاہی عاطف جہانگیر، سپاہی انیس الرحمان اور سپاہی عزیز شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مکین میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔