وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی اور چئیر میں پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سردار تنویر الیاس خان نے دورہ جنوبی پنجاب

 
0
342

اسلام آباد 13 فروری 2021 (ٹی این ایس): وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی اور چئیر میں پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سردار تنویر الیاس خان نے دورہ جنوبی پنجاب کے اختتام پر کہا کہ اس خطے میں ملکی ضروریات پوری کرنے کے بعد کئی سو ڈالر کی برآمدات کنجائش موجود ہے جبکہ سارے ملک کی برآمدات 24 بلین ڈالر ہیں جو کچھ بھی نہی جنوبی پنجاب کو ترقی دینے روز گار مہیا کرنے اور برآمدات کے لئے کچھ عرصہ کیلئے ٹیکس میں چھوٹ دینی پڑی تو حکومت اس پر بھی تیار ہوگی ، ملک میں خام مال موجود ہے اسے ترقی دینے اور بیرون ممالک کے معیاد پر برآمد کے قابل بنانا وقت کی ضرورت ہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی یہ خوہش اور کوشش ہے کہ نوجوانوں کو روزگار ملے اور ملکی برآمدات میں اضافہ ھو جس سے ملک میں زر مبادلہ آئے روپیے کی قدر میں اضافہ ھو تاکہ مہنگائی ختم کی جاسکے بے جا قرضوں کے بوجھ سے جان چھڑائی جا سکے , سردار تنویر الیاس خان نے برآمد کار وولکا انڈسٹریز کا دورہ کرتے ھوئے انکے چیف ایگزیکٹو چودھری ذولفقار کی کاوشوں کا سراھا اور ان سے کہا کہ وہ اس ہنر سے دیگر لوگوں کو بھی مستفید کریں تاکہ وہ زرعی اجناس کی تیاری اور پیکنگ کو بین الاقومی معیار پر لا کر ملکی معیشت میں اہم کردار اد کر سکیں اس موقع پر انہوں نے وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر آصف سے کہا کہ کولڈ سٹورج کی کمی کو پورا کرنے کے لئے ٹھوس تجاویز مرتب کر کے دیں جسکی اس علاقے میں شدید کمی ھے جسے پبلک پرائیوٹ پارٹنر سپ سے پورا کیا جا سکے اور زرعی اجناس کو ضائع ھونے سے بچایا جا سکے