چیف میٹروپولیٹن آفیسر سیدہ شفق ہاشمی اسلام آباد کی پہلی خاتون ایڈمنسٹریٹر تعینات ،نوٹیفکیشن جاری

 
0
658

اسلام آباد 16 فروری 2021 (ٹی این ایس): چیف میٹروپولیٹن آفیسر سیدہ شفق ہاشمی اسلام آباد کی پہلی خاتون ایڈمنسٹریٹر تعینات ،نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے چیف میٹروپولیٹن آفیسر سیدہ شفق ہاشمی کو بطور ایڈمنسٹریٹر تعینات کردیا گیاجس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا ۔ چیف میٹروپولیٹن آفیسرسید شفق ہاشمی بلدیاتی انتخابات کے انعقاد تک بطور ایڈمنسٹریٹر کام کریں گی۔ سی ایم او کو بطور ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے کی منظور وفاقی کابینہ نے دی تھی ۔سید شفق ہاشمی بلدیاتی انتخابات کے انعقاد تک بطور ایڈمنسٹریٹر کام کریں گی۔