وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی اور چئیر مین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ وتجارت سردار تنویر الیاس خان سے پشاور کے پنجاب اورکےپی کے کی زرعی اجناس کے برامد کند گان نے کاشف چودھری کی ہمراہی میں ملاقات کی

 
0
280

اسلام آباد 18 اکتوبر 2020 (ٹی این ایس): وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی اور چئیر مین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ وتجارت سردار تنویر الیاس خان سے پشاور کے پنجاب اورکےپی کے کی زرعی اجناس کے برامد کند گان نے کاشف چودھری کی ہمراہی میں ملاقات کی اور برآمد کند گان کے مسائل سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ہم پنجاب اور کے پی کے کی زرعی اجناس کو خصوصی طور پر سنٹرل ایشیا اور افغانستان بر آمد کرتے ہیں مگر زرعی اجناس کی کیٹگری کو کسٹم حکام ایک ہی کھاتے میں درج کرتے ہیں نیز یہ کہ اس کے لئے پرانے ایس آر او تبدیل کر دئے گئے ہیں جن پر ہم سے رائے نہی لی گئی اسکی بدولت برآمدگی مال میں رکاوٹ اور تاخیر ھو سکتی ہے لہٰذا اس طرف حکومت کی توجہ دلائی جائے ،

اس موقع پر سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ قانون کے مطابق پاکستانی عوام کی ضروریات پوری کرنے کے بعد زرعی اجناس کو بر آمد کرنے میں حکومت برآمد کند گان سے مکمل تعاون کرتی ھے اس سلسلے میں متعلقہ حکام کی توجہ اسطرف دلائی جائے گی حکومت پنجاب کی خواہش ہے کہ ملک میں زیادہ سے زیادہ زرمبادلہ آئے روپے کی قدر مظبوط ھو تاکہ مہنگائی کم ہو سکے درآمدات اور بر امدادت میں توازن پیدا ھو انہوں نے کہا جائیز برآمد ت میں تمام رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا نیز برآمدی سامان میں ملاوٹ اور غیر معیاری سامان بر آمد کرنے سے اجتناب کیا جانا چاہئے اس سے ملک کی بدنامی ہوتی ھے اور مارکیٹ بھی متاثر ھوئی ھے جس سے تاجروں کا بھی نقصان ھوتا ہے