پولیس افسران کی ترقیوں کے نوٹیفیکیشن کے ساتھ متعدد افسران کی خدمات دیگر صوبوں کے سپرد کر دی گئی

 
0
195

اسلام آباد 27 فروری 2021 (ٹی این ایس): پولیس افسران کی ترقیوں کے نوٹیفیکیشن کے ساتھ متعدد افسران کی خدمات دیگر صوبوں کے سپرد کر دی گئی ڈی آئی جی فدا حسین مستوئی کی خدمات سندھ سے نیشنل ہائے ویز اینڈ موٹرویز پولیس کے سپرد کر دی گئیں۔ ڈی آئی جی اقبال دارا کی خدمات سندھ پولیس سے پنجاب کے سپرد کر دی گئیں۔ ڈی آئی جی شیر اکبر کی خدمات NH&MP کے حوالے ڈی آئی جی عرفان بلوچ کی خدمات سندھ سے اسلام آباد پولیس کے حوالے ڈی آئی جی NH&MP سلطان احمد چوہدری کی خدمات سندھ حکومت کے سپرد ڈی آئی جی R&D پنجاب شاہد جاوید کی خدمات نیشنل ہائے وے اینڈ موٹروے پولیس کے حوالے ڈی آئی جی اول خان کی خدمات خیبرپختونخواہ سے ایف آئی اے کے سپرد سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی DIG احسن یونس کی خدمات خیبرپختونخواہ حکومت کے حوالے کر دی گئیں۔ ڈی آئی جی قمر الزماں کی خدمات سندھ سے پنجاب حکومت کے سپرد ڈی آئی جی منیر احمد شیخ کی خدمات FIA سے پنجاب حکومت کے حوالے ڈی آئی جی سیکورٹی ڈویژن لاہور حسن رضا خان کی خدمات گلگت بلتستان حکومت کے سپرد ڈی آئی لیگل پنجاب جواد احمد ڈوگر کی خدمات بلوچستان حکومت کے حوالے کر دی گئی۔ ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ 1 پنجاب شارق کمال کی خدمات خیبر پختونخواہ کے حوالے ڈی آئی جی ٹیکنکل پرکیورمنٹ پنجاب طارق عباس قریشی کی خدمات سندھ حکومت کے سپرد کر دی گئی۔ اعلی پولیس افسران کی آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران مزید اکھاڑ بچھاڑ کا امکان۔