سینیٹر رحمان ملک کا 27 فروری پر قوم کو مبارکباد اور مسلح افواج کو زبردست خراج تحسین

 
0
331

اسلام آباد 27 فروری 2021 (ٹی این ایس): سینیٹر رحمان ملک کا 27 فروری پر قوم کو مبارکباد اور مسلح افواج کو زبردست خراج تحسین، پاکستان کے مسلح افواج کے جوانوں کو بہادرانہ و پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر سلام پیش کرتا ہوں، سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ 27فروری پاک فضائیہ اور پاکستانی تاریخ کا روشن باب ہے،
پاکستان ائیرفورس کے شاہینوں نے آج کے دن قوم کے سر کو فخر سے بلند کیا، وزیراعظم مودی نے غلطی سے پاکستان کو تو چھیڑا مگر جو سبق ملا وہ ہمیشہ یاد رکھے گا، مودی سن لے پوری پاکستانی قوم متحد ہے اور پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کو تیار ہے، جنگی جنون میں مبتلا مودی نے الیکشن میں فائدے کیلئے بھارتی قوم کو بیوقوف بنایا۔