ایوان وزیر اعظم میں کنٹونمنٹ ہسپتال راولپنڈی کی تشکیل نو کے بارے میں بریفنگ

 
0
521

اسلام آباد، دسمبر 27 (ٹی این ایس): وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ معاشرے بالخصوص غریب طبقات کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے یہ بات منگل کو ایوان وزیر اعظم میں کنٹونمنٹ ہسپتال راولپنڈی کی تشکیل نو کے بارے میں بریفنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر ، رکن قومی اسمبلی ملک ابرار احمد، سیکرٹری خزانہ اور سینئر افسران شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹس نے وزیراعظم کو کنٹونمنٹ ہسپتال میں رہائشیوں اور غیر رہائشیوں کو فراہم کی جانے والی صحت کی سہولیات کی فراہمی کے بارے میں بریفنگ دی۔