بھارتی فوج کا کنٹرول لائن عبور کرنے کا دعویٰ شکست چھپانے کے لئے اپنے عوام کو جھوٹی تسکین پہنچانے کی ناکام کوشش ہے۔آئی ایس پی آر

 
0
361

راولپنڈی، دسمبر 27 (ٹی این ایس) : آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹرجنرل میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی میڈیا کے دعوے کو سختی سے مستر د کرتے ہوئے کہا کہ کسی ہندوستانی فوجی نے لائن آف کنٹرول کوعبور نہیں کیا،ہندوستانی میڈیا کا دعویٰ اپنی شکست چھپانے کیلئے اپنے عوام کو جھوٹی تسکین پہنچانے کی ناکام کوششوں کا تسلسل ہے۔

منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کسی ہندوستانی فوجی نے لائن آف کنٹرول کو عبور نہیں کیا، ہندوستانی میڈیا کا دعویٰ شکست چھپانے کیلئے اپنے عوام کو مطمئن کرنے کی ناکام کوششوں کا تسلسل ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارت کے 4 گھٹک کمانڈوزپرمشتمل مختصر ٹیم نے ایل اوسی عبور کرکے راجوڑی سیکٹر میں راولا کو ٹ کے قریبی علاقے میں 200 سے 300کلومیٹر اندر گھس کر وہاں حملہ اورآپریشن کیا جس سے پا ک فوج کو نقصان پہنچا ۔