لاڑلا میں نہیں نواز شریف ہیں، عمران

 
0
362

لاہور، دسمبر 27 (ٹی این ایس):  پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف مجھے فوج کا لاڈلہ ہونے کا طعنہ دیتے ہیں لیکن ساری دنیا جانتے ہے کہ لاڈلہ تو وہ جس کو جنرل ضیاءالحق نے چوسنی دے کر تیار کیا، لاڈلہ تو وہ ہے جس نے مہران بینک سے پیسے لئے ، لاڈلہ تو وہ جس نے آئی جے آئی کے ذریعے فوج کا کندھا استعمال کیا ہے اور زیادہ دور جانے کی بات نہیں 2013ءمیں ایک بریگیڈئر نے ٹھپے لگانے کے لئے ان کی مدد کی تھی۔

نواز شریف کو اس وقت صرف یہ دکھ ہے کہ اسٹیبلشمبٹ ان کی مدد نہیں کر رہی ، سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے لواحقین کو انصاف دلانے کے لئے طاہر القادری جو فیصلہ کریں گے ، میں اور میری پارٹی پاکستان عوامی تحریک کا ساتھ دی گی۔