راولپنڈی (ٹی این ایس) نیو ٹاؤن پولیس نے جوا کھیلنے والے 9 افراد کو گرفتار کرکے داؤ پر لگی رقم 28 ہزار، 7 موبائل فون اور تاش قبضے میں لے لی

 
0
9

راولپنڈی (ٹی این ایس)  نیو ٹاؤن پولیس نے جوا کھیلنے والے 9 افراد کو گرفتار کرکے داؤ پر لگی رقم 28 ہزار، 7 موبائل فون اور تاش قبضے میں لے لی، منشیات کے خلاف کاروائی میں رتہ امرال پولیس نے ایک فرد سے ایک کلو 700 گرام صادق آباد پولیس نے ایک سے ایک کلو 650 گرام، آر اے بازار پولیس نے ایک فرد سے ایک کلو 400 گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے، تھانہ بنی پولیس نے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں رواں سال جنوری سے مطلوب اشتہاری گرفتار کر لیا، شراب اور اسلحہ کے خلاف کاروائی میں پولیس نے 8 افراد کو حراست میں لے کر 10 لیٹر شراب اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا زیر حراست افراد کے خلاف کاروائیاں تھانہ نیو ٹاؤن،آراے بازار، ویسٹریج ، سول لائنز، چکلالہ ، مورگاہ اور روات کے علاقوں میں کی گئیں, تھانہ دھمیال پولیس نے ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں و ملوث 2 افراد کو حراست میں لیکر چھینے گئے تین موٹر سائیکل برآمد کر لیے، چونترہ پولیس نے اقدام قتل اور ضرر کے مقدمہ میں مطلوب مرکزی اشتہاری گرفتار کر لیا، زیرحراست شخص نے سابقہ دشمنی پر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے شہری کو قتل جبکہ تین راہگیروں کو زخمی کر دیا تھا مذکورہ اشتہاری دوسال سے مطلوب تھا،عدالت نے منشیات فروش مجرم کو 9 سال قید اور 80 ہزار جرمانے کی سزا سنا دی ، مجرم سے ایک کلو 650 گرام چرس برآمد ہونے پر نیوٹاون پولیس نے کو گزشتہ سال اپریل میں گرفتار کیا تھا