دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان سے مضبوط شراکت داری چاہتے ہیں، امریکا

 
0
132

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی اور پاکستانی حکام باقاعدگی سے ایک دوسرے سے ملتے رہتے ہیں، ایسی ملاقاتیں اسٹینڈرڈ پریکٹس ہیں۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان  ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستانی سفیر کی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میٹنگ پر ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ بہت کم ممالک ایسے ہیں جو پاکستان کی طرح دشتگردی سے متاثر ہوئے ہوں، انسداد دہشت گردی ہمارے مشترکہ مفادات کا حصہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک طالبان جیسی تنظیمیں خطے کے لئے خطرہ ہیں، دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری چاہتے ہیں۔

ترجمان امریکی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ عالمی اور علاقائی دہشتگرد تنظیموں کے خلاف پاکستان کے ایکشن کی توقع رکھتے ہیں۔