فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے سامنے مطالبات کی حمایت میں اساتذہ کااحتجاج

 
0
388

اسلام آباد جنوری 12(ٹی این ایس) تعلیم کی اہمیت سے انکار کی گنجائش نہیں‘ مگر حکومت کو اس بات کا کتنا احساس ہے اس کا اندازہ حکومتی رویہ سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔ وفاقی تعلیمی اداروں کے اساتذہ کو صوبوں کیلئے ایک مثال ہونا چاہئے لیکن وہ گزشتہ کچھ ماہ سے اپنے جائز حقوق کیلئے سراپا احتجاج ہیں۔

 فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے سامنے آج بروزجمعہ معذور افراد سمیت خواتین اور مرد اساتذہ کی بڑی تعداد نے احتجاج کیا۔اساتذہ نے اپنے حقوق کیلے بینررز اٹھا رکھے تھے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ انہیں مستقل کیا جائے اور معذور افراد کا کوٹہ بڑھا کر میرٹ کی بنیا د پر انکی بھرتیاں کی جائیں۔