ٹیکسی مالکان کے لئے نئی ٹیکسی ایپ “پاک ٹیکسی “کا آغاز کر دیا گیا

 
0
890

اسلام آباد جنوری 12(ٹی این ایس) جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹیکسی سروسز میں جدت ،مسافروں کو آرام دہ اور سستا سفر فراہم کرنے کا مشن لیے اوبر اور کریم نےپاکستان میں متعارف کروایا گیا، دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان کے بڑے شہروں میں اس سروس کو عام عوام میں خوب پذیرائی ملی۔مگر اس سروس کے آنے سےجڑواں شہروں کے سینکڑوں ٹیکسی مالکان کا کاروبار بری طرح متاثر ہوا۔اس سنگین مسئلے کا سدباب کرتے ہوئے پاک ٹیکسی کے سی او جمال خان اور ویلفیر ٹیکسی یونین راولپنڈی کے چئرمین شہزاد احمد ستی اور ان کی ٹیم کی کاوشوں سے پاکستان کی پہلی ٹیکسی موبائیل ایپ “پاک ٹیکسی ” کا آغاز آج بروز جمعہ کر دیا گیا

 اس موقع پر پاک ٹیکسی کے سی او جمال خان نے ٹی این ایس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک ٹیکسی پاکستان کے تمام قوانین کو پورا کرتے ہوئے عوام کے ساتھ ساتھ ڈرائیورز کو بھی تمام سہولیات فراہم کرے گی ۔گورنمنٹ کے طے شدہ کرایہ عوام سے لیا جائے گا اور ڈرائیوروں کو بھی تحفط فراہم کیا جاے گاویلفیر ٹیکسی یونین راولپنڈی اسلام آباد کے چرمین شہزاد احمد ستی نے کہا پاک ٹیکسی معاہدہ کے بعد نہ صرف ڈرائیورز کے مسائل حل ہوں گے بلکہ ان کو بہتر زریعہ معاش بھی فراہم کیا جائے گا یونین کے وائس چیرمین چوہدری عمران نے کہا کہ ڈرائیور کی فلاح کے لیے جتنا بھی ہو گا ان کو۔تحفط دیا جاے گا انہوں نےعام عوام اور تمام۔ٹیکسی ڈرائیورز اس ایپ میں جوق در جوق شامل ہو کر کامیاب بنائےتاکہ غیر قانونی ٹیکسیوں کا عمل دخل ختم کیا جاسکے۔