وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے )انتظامیہ کی جانب جابہ تیلی میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کے دوران 150کنال سرکاری اراضی واگزار کروالی گئی

 
0
327

اسلام آباد 03 فروری 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے )انتظامیہ کی جانب جابہ تیلی میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کے دوران 150کنال سرکاری اراضی واگزار کروالی گئی۔ بااثر قبضہ مافیا 300کنال سرکاری اراضی پر تعمیرات اور زمین کی غیرقانونی خریدوفروخت میں ملوث تھا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے )کی جانب سےقبضہ مافیا اورتجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کئے جارہے ہیں ۔اسی ضمن میں گزشتہ روز جابہ تیلی میں سرکاری اراضی پر کئے گئے قبضہ کوواگزار کروانے کیلئے ادارہ ہذا کی جانب سے ایک بڑا آپریشن کیا گیاہے۔دوران آپریشن متعدد پختہ نئی،پرانی اور زیرتعمیر عمارتوں کو مسمار کیا گیا ہے۔مزکورہ بااثر قبضہ مافیا نے 300کنال سرکاری اراضی پر قبضہ کررکھا ہے۔جہاں پرقابصین کی جانب سےگھر،چاریوراریاں، جانوروں کے باڑے اور کمرشل عمارتیں بھی تعمیر کی گئیں تھیں ۔مذکورہ منظم قبضہ مافیا اب جابہ تیلی کی سرکاری اراضی پر نئی تعمیرات میں مصروف تھا جبکہ قبضہ مافیا کی جانب سے زمینوں اورعمارتوں کی خرید وفروخت بھی کی جارہی تھی۔تاہم گزشتہ روز ادارہ ہذا نے شعبہ انفورسمنٹ کی زیرنگرانی ایک بڑے آپریشن کا انعقاد کیا،جبکہ آپریشن کیلئے شعبہ ایم پی اوکی بھاری مشنری کااستعمال کیا گیا۔موقع پرجابہ تیلی کی مذکورہ سرکاری اراضی پرقائم نئی پرانی تعمیرات کو مسمار کرکے150 کنال سے زائد اراضی واگزار کروالی ہے۔واگزار کروائی گئی اراضی کودوبارہ قبضہ سے بچانے کیلئے ادارہ ہذا کی جانب سے مزکورہ واگزار کروائی گئی اراضی پر پودے لگا ئے جارہے ہیں۔مزکورہ علاقے میں آپریشن آئندہ بھی جاری رہے گا۔