بلاول اپنے والد کو بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دیں ٗ مریم اورنگزیب

 
0
605

اسلام آباد,مارچ 12(ٹی این ایس) :وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے والد کو بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دیں۔پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ سینیٹ اجلاس میں فرحت اللہ بابر کی غیرموجودگی سے افسوس ہوا، گزشتہ کچھ عرصے سے ملکی سیاست میں آصف زرداری کا کردارمثبت نہیں ہے لہٰذا بلاول کو مشورہ دوں گی کہ آصف زرداری کوپیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دیں۔انہوں نے کہا کہ آج پھر دو سیاسی کزن اکٹھے ہوچکے ہیں، تعجب ہے تیسرا کیوں نہیں آیا، آصف زرداری اور عمران خان نے پس پردہ ہاتھ ملا لیے ہیں۔وزیر مملکت نے کہا کہ نوازشریف ایک شخص نہیں بلکہ ایک نظریہ اور جمہور کی آواز ہے ٗتمام اتحادی جماعتیں نوازشریف کے ساتھ ہیں ٗ مسلم لیگ (ن) اکثریت سے چیئرمین سینیٹ بنائیگی۔