آزاد جموں کشمیر میں باغ پولیس کی اندھیر نگری چوپٹ راج باغ پولیس نے عدالتی احکامات کو ہوا میں اڑا دیا

 
0
143

اسلام آباد 26 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): آزاد جموں کشمیر میں باغ پولیس کی اندھیر نگری چوپٹ راج باغ پولیس نے عدالتی احکامات کو ہوا میں اڑا دیا
اطلاعات کے مطابق منگ بجری کے رہائشی سید نیاز حسین شاہ نے ڈی آئ جی پولیس پونچھ ڈویژن کو ملزمان محمد عارف وغیرہ کے خلاف اندراج مقدمہ کے لیے درخواست گزاری جس پر ڈی آئی جی نے کاروائی کا حکم دیا لیکن چوکی آفیسر ہاڑی گہل ارباب خان اور ایس ایچ او تھانہ سٹی باغ نے ملزمان کے ساتھ ملی بھگت کر کے کوئی کاروائی نہ کی جس پر درخواست گزار نے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے درخواست زیر دفعہ 22 اے ضابطہ فوجداری گزاری۔ سیشن جج باغ نے مورخہ 17 دسمبر کو درخواست گزار کی درخواست منظور کرتے ہوے مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کیا لیکن باغ پولیس عدالتی حکم ماننے سے انکاری ہے او مسلسل ملزمان کی پشت پناہی کر رہی ہے درخواست گزار سید نیاز حسین شاہ کی آئی جی پولیس آذاد حکومت ریاست جموں کشمیر سہیل حبیب تاجک سے انصاف کی دہائی کے عدالتی احکامات پر عمل کروا کر ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور مجھے تحفظ دیا جائے