گزشتہ روز مری میں قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے سلسلہ میں پاکستان کی پرفضا اور دلفریب مقام مری میں شنگریلہ ہوٹل اینڈ ریزارٹ کی انتظامیہ کی طرف سے ایک کیک کٹنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا

 
0
150

اسلام آباد 26 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): گزشتہ روز مری میں قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے سلسلہ میں پاکستان کی پرفضا اور دلفریب مقام مری میں شنگریلہ ہوٹل اینڈ ریزارٹ کی انتظامیہ کی طرف سے ایک کیک کٹنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر مری عمرمقبول مہمان خصوصی تھے،اس کے علاوہ انفارمیشن سیکرٹری مری ڈویلپمنٹ فورم محمدنعمان عباسی،اسلام آباد کےسینئیر صحافی نثار احمد اور دیگر سول سوسائٹی کے لوگوں نے بھر پور شرکت کی۔اس موقع پر معزز مہمانان نے شنگریلہ گروپ کے چیئرمین محمد خان, وائس چیئرمین محمد سایاب خان اور  چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد شہباز خان کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ زندہ قومیں اپنے محسنوں کو فراموش نہیں کرتیں۔ قائد اعظم محمد علی جناح نے وہ کر دکھایا جو برصغیر سمیت دنیابھر میں کسی کے وہم وگمان میں بھی نہ تھا۔اب ہم سب کا فرض ہے کہ ہمیں اپنے ملک پاکسان کی حفاظت کرنا ہو گی۔آخر میں ہیڈ آف بزنس ڈیویلپمنٹ  قمر رانجھا اور ریزیڈنٹ منیجر ندیم ستی نے مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ربجا کے سابق صدر و سینئیر صحافی نثار احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے ہم کو قائد کے فرمان کے مطابق چلنا ہو گا انہوں نے کہا کے قائد نے کہا تھا کے کام کام اور صرف کام اس لیے ہر شخص کو یہ ڈیوٹی نبھانا ہو گی کے وہ اپنے حصے کا کام ایمانداری سے کرے اور اس ملک کی خدمت کرے تو انشاءاللہ وہ دن دور نہی کے پاکستان کا نام پوری دنیا جاننے لگے گی