اسلام آباد 26 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): ان تھانہ جات کے سنگین نوعیت کے مقدمات کی پراگریس رپورٹ لی، مدعی مقدمات سے مل کر انہیں ان کے مقدمات کو جلد از جلد یکسو کرنے کی یقینی دہانی کروائی،تفتیشی افسران کو ان کیسز میں ملوث ملزمان کو سات دنوں کے اندر گرفتار کرنے کی ہدایت۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹرجنر ل آ ف پولیس محمد احسن یو نس کی ہد ایا ت پر ڈی آئی جی آپریشنز اویس احمد ملک نے تھانہ گولڑہ اور ترنول کا دورہ کیا،انہوں نے ان تھانہ جات میں درج قتل،ڈکیتی اور راہزنی کے مدعی مقدمات سے ملاقات کی اور انہیں ان کے مقدمات کو جلد از جلد یکسو کرنے کی یقین دہانی کروائی، ڈی آئی جی آپریشنز نے تفتیشی افسران سے سنگین نوعیت کے مقدمات کی پراگریس رپورٹ لی اور ہدایت دی کہ ان مقدمات میں ملزمان کو سات دنوں کے اندر گرفتارکیا جائے، انہو ں نے اچھی کا رکر دگی پر تھا نہ تر نو ل اور گو لڑ ہ کے پا نچ تفتیشی افسران کو انعاما ت اور تعریفی اسنا د دینے کا اعلان کیا ہے،انہوں نے ایس ڈی پی او اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ پٹرولنگ کو موثر بنائیں، سنیپ چیکنگ کریں اور جرائم پیشہ افراد کو قانون کی گرفت میں لانے کے لئے سخت اقدامات اٹھائیں جائیں تاکہ شہریوں کو ریلیف مہیا کیا جا سکے، دورہ کے دوران انہوں نے تھانوں کی بلڈنگز، ریکارڈ رومز کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو بہترین صفائی ستھرائی اور ریکارڈ کو اپ ڈیٹ رکھنے کی ہدایت کی۔













