آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کے زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کرائم میٹنگ کا انعقاد

 
0
333

اسلام آباد 26 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کے زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کرائم میٹنگ کا انعقاد ایف آئی آر درست اور فوری اندارج سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری سمیت مال مسروقہ کی برآمدگی اشتہاری و عدالتی مفروران منشیات فروشوں، کارچوروں اور قبضہ مافیا کا تحرک پٹرولنگ کو موثر بنانے ڈیوٹی پر مامور عملے کو بلٹ پروف جیکٹس اور ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنانے کیلئے تمام کام ٹائم فریم میں حل کرنے کے احکامات جاری، کرائم میٹنگ میں ڈی آئی جی آپریشنز،ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹی گیشن، زونل ایس پیز،ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز اور محرران تھانہ جات اور فرنٹ ڈیسک پر تعینات عملے نے شرکت کی

آئی جی اسلام آباد نے تمام شرکاء میٹنگ سے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر اور کرائم پاکٹس پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے موثر حکمت عملی اپنانے کی ہدایات جاری کیں
آئی جی اسلام آباد نے شرکاء میٹنگ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی ویلفئیر کے لئے ہر وقت حاضر ہوں لیکن کرپشن اور بدعنوانی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ٹائم فریم میں ایف آئی آر کے اندراج کو یقینی بنائیں تھانہ میں لائے جانے والے ہر شخص گاڑی اور موٹرسائیکل کو اء ٹیک لازمی جاری ہوگا, فرنٹ ڈیسک پر گمشدگی کے لئے آنے والے شہری کی پانچ منٹ میں رپٹ درج ہو جانی چاہیے اگر اس میں دیر ہوئی تو متعلقہ افسران ذمے دار ہوں گے سخت ایکشن لوں گا، تھانہ جات میں آنے والے تمام شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہوگا ان کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آئیں کوئی ایسی بات قبول نہیں جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہو، نیک نیتی سے فیصلے کرنا ہوں گے پولیس کے اہلکاروں کو سہولیات کے لئے اور میڈیکل لیگل رپورٹ کے لئے پولی کلینک اور پمز ہسپتال میں پولیس کے خصوصی کاونٹر بنائیں جائیں گے محرران نفری کو سات حصوں میں تقسیم کریں اور اہلکاروں کی ہفتہ وار ایک دن کی ریسٹ کو یقینی بنائیں گے کسی صورت بھی پرائیویٹ موٹرسائیکل پر گشت نہیں کی جائے گی تھانہ جات کی گشت پر مامور گاڑی میں کم سے کم تین جوان موجود ہوں گے سنیپ چیکنگ کے دوران ہر پکٹ پر تین سے کم جوان نہیں ہوں گئے تمام افسران اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ڈیوٹی پر مامور تمام اہلکار بلٹ پروف جیکٹس اور ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں گے تمام افسران اپنے اپنے علاقوں میں موثر حکمت عملی اپناتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے خصوصی اقدامات کریں اور سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری سمیت مالمسروقہ کی برآمدگی کا تحرک کریں،نیز پبلک سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنانے کے خصو صی طور پر اقدامات کیے جائیں۔تھانوں کی سطح پر فوری انصاف کی فراہمی، میرٹ کو یقینی بنانے سمیت ریکارڈکی تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، آج رات سے ایس ایچ اوز،ایس ڈی پی اوز،زونل ایس پیز،ایس ایس پی اور ڈی آئی جی آپریشنز رات 12 سے صبح 5 بجے تک علاقے میں موجود رہیں گے میں خود یہ چیک کروں گا یہ سلسلہ اگلے ایک ہفتے تک جاری رہے گا مزید انھوں نے کہا کہ میں آپ کی ویلفئیر کے لئے ہر وقت حاضر ہوں میرے دفتر کے دروازے آپ کے لیے کھلے ہیں لیکن کرپشن اور بدعنوانی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی تمام شرکاء میٹنگ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ منعقد کی جانے والی کرائم میٹنگ میں تمام ہدایات اور ان پر عمل درآمد و پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جائے گا