دھرنے کے خلاف ممکنہ آپریشن کے بعد حالات کو قابو میں رکھنے  کے لئے حافظ احتشام احمد کو حراست میں لینے کی کوشش

 
0
493

اسلام آباد، نومبر 18 (ٹی این  ایس):   انتظامیہ کی طرف سے  فیض آباد میں جاری  دھرنے کے خلاف ممکنہ آپریشن کے بعد حالات کو قابو میں رکھنے  کے لئے ترجمان شہداء فاؤنڈیشن حافظ احتشام احمد کو حراست میں لینے کی کوشش ۔

اطلاعات کے مطابق اس مقصد کے لئے  ایس ایچ او تھانہ آبپاره خالد محمود اعوان حافظ اھتشام سے رابطہ کرکے ابھیں بتایا کہ آپ کو مذاکراتی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے،آپ لال مسجد کے سامنے آجائیں،میں اعلی حکام کی ہدایت پر آپ کو اپنے ساتھ لیکر جانا چاہتا ہوں

تاہم بتایا جاتا ہے کہ حافظ احتشام نے آنے سے انکار کرتے ہوئے ایس ایچ او کو بتایا کہ  میں جامعہ حفصہ میں موجود ہوں،کسی بھی مذاکراتی ٹیم میں میرا نام شامل کرنے کا کوئی فائده نہیں،آپ مجھ سے ملنا چاہتے ہیں تو جامعہ حفصہ آجائیں۔

اطلاعات کے مطابق ایس ایچ او کیطرف سے اصرار پر حاٖظ احتشام نے انھیں بتایا کہ  مجھے حراست میں لینے کا کوئی فائده نہیں،حکومت دانشمندی کا مظاہره کرتے ہوئے دھرنے کو پرامن طریقے سے ختم کرائے، انھوں نے کہا کہ دھرنے کے شرکاء کے خلاف طاقت کے استعمال سے عوام میں اشتعال پیداء ہوگا اور حالات خراب ہوں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک میں اس وقت بیوروکریسی کی صورتحال بھی بے چینی کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارتِ خزانہ میں موجود کسی بیوروکریٹ کامعاملہ آگے بڑھانے کی ہمت نہیں جس کی وجہ سے یہ فیصلہ تعطل کا شکار ہے جبکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں افرا تفری کا عالم ہے کیوں کہ ایف بی آر کے چیئرمین طارق پاشا پریس کو دیئے گئے بیان جیسے چھوٹے چھوٹے معاملات میں بھی اسحاق ڈار سے مشاورت کرتے ہیں۔ طارق پاشا ‘ اسحاق ڈار بہت قریبی ساتھیوں میں تصور کیے جاتے ہیں