سستے موٹر سائیکل اور لاکھ روپے پہ 35 ہزار منافع کی فراڈ اسکیم،ایف آئی اے نے ملزمان کو دھر لیا

 
0
762

لاہور،نومبر 18 (ٹی این ایس): ایم این ایم نامی  کمپنی نے سستے موٹر سائیکل اور لاکھ روپے پہ 35 ہزار کا ناقابلِ یقین اسکیم  کا جھانسہ دے کر شہریوں سے اربوں روپے بٹور لئے،  ایف آئی اے نےجلد ہی حرکت میں آتے ہوئے  ملزمان کو بھاگنے سے پہلے ہی  گرفت میں لے لیا ہے ۔

اطلاعات  کے مطابق ملزمان 25ہزار کے عوض شہریوں کو موٹر سائیکل دے رہے تھے اور  اسکے علاوہ ایک اور فراڈ سکیم شروع کر رکھی تھی جس کے تحت ایک لاکھ روپے کمپنی میں جمع کروانے پر  ماہانہ 35ہزار روپے منافع بھی دیتے تھے  تاکہ لوگ زیادہ سے زیادہ پیسے ان کے پاس جمع کرالیں ۔ بتایا جاتا  ہے کہ  جھانسے میں آکر بہت سے لوگوں  نے پیسے جمع بھی  کرائے ۔

ملزمان پنجاب کے علاوہ خیبر پختوانخوا میں معصوم شہریوں کو لوٹنے کے لئے  دفاتر قائم کر رکھے تھے جنہیں ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے سیل کر دیا ہے