عمران اسماعیل نے پاکستان میں ملنے والے پیٹرول کو دنیا کے کسی بھی ملک سے سستا قرار دیا

 
0
302

اسلام آباد 23 نومبر 2021 (ٹی این ایس): گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پاکستان میں ملنے والے پیٹرول کو دنیا کے کسی بھی ملک سے سستا قرار دیا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان سے سستا پیٹرول کسی ملک میں نہیں ملتا، پچھلی حکومتیں ٹیکسز لگاتی تھیں لیکن ہم نےنیا ٹیکس نہیں لگایا۔

سابق چیف جسٹس کی مبینہ آڈیو پر عمران اسماعیل نے کہا کہ عدلیہ کا مذاق اڑایا جارہا ہے، جسٹس قیوم کی ویڈیوبھی ہمیں یاد ہے لہٰذا حالیہ آڈیو کا فارنزک کرواناچاہیے۔