وزیر اعظم عمران خان قبضہ مافیا کے خلاف ان ایکشن

 
0
118

اسلام آباد 23 نومبر 2021 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان نے قبضہ مافیا سے سرکاری اراضی واپس لینے کے لیے ٹھوس پلان ایک ہفتے میں تیارکرنے کا حکم دے دیا ہے۔

عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں لاکھوں ایکٹر اراضی پر قبضہ ختم کرانے پر مشاورت کی گئی، وزیراعظم کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کے مرتکب کسی فرد سے رعایت نہ برتی جائے۔ وفاقی اور صوبائی محکمے مل کر سرکاری اراضی سے قبضے ختم کرائیں گے۔

وزیر اعظم نے معاون خصوصی ملک امین اسلم کو پلان ترتیب دینے کا ہدف دیتے ہوئے حکم دی کہ سرکاری اراضی واگزارکرانے کے لئے ایک ہفتے میں سفارشات مرتب کی جائیں۔

پہلے کیڈیسٹرل میپنگ کی مکمل کی گئی، اب محکمے اپنی ذمہ داری پوری کریں گے۔ اجلاس میں پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ قبضہ شدہ سرکاری اراضی کی مالیت 5 ہزار 595 ارب روپے بنتی ہے۔

جنگلات کی قبضہ شدہ ساڑھے سات لاکھ ایکٹر رقبے کی مالیت 1 ہزار 870 ارب روپے تک ہے۔