حکومت کی ذمہ داری ہے کہ پارلیمنٹ کے عزت کا خیال رکھے، اگر پارلیمنٹ اور کمیٹیوں کے فیصلوں پر عمل درآمد نہیں ہوتا تو اجلاسوں کی کیا ضرورت، رحمان ملک

 
0
358

اسلام آباد 04 فروری 2021 (ٹی این ایس): سینیٹر رحمان ملک کا سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی میں اظہار خیال۔ کمیٹی میں پاکستان ٹیلی کمیونیکشن ایمپلائز ٹرسٹ کو پنشن میں اضافے کی ادایگیوں کا مسئل ایک بار پھر زیر بحث، اب تک کمیٹی کے درجن سے زائد اجلاس اس مسئلے پر ہو چکے ہیں، ہر بار باور کیا جاتا ہے کہ پنشنز ادا کئے جائینگے مگر معلوم ہوتا ہے کہ نہیں ملے ہیں، ذیلی کمیٹی نے بھی پی ٹی ای ٹی کے ملازمین کے پنشن میں اضافے کے معاملے پر کئی اجلاس کئے،
سب کمیٹی نے اپنی سفارشات پر مبنی ایک جامع رپورٹ سینیٹ قائمہ کمیٹی آئی ٹی کو جمع کیا تھا، سینیٹ قائمہ کمیٹی آئی ٹی نے سب کمیٹی کی سفارشات کو منظور کرکے سینیٹ میں بھیجے تھے، سفارشات کو سینیٹ ہاوس نے منظور کرکے ساٹھ دنوں میں لاگو کرنے کے احکامات دئیے ہیں، عدالت پہلے ملازمین کو پنشن میں اضافے کی ادایگیوں کے احکامات دے چکی ہے، پی ٹی ای ٹی کے ملازمین کے پنشن میں اضافہ کی ادائیگی فوری ادا کی جائے، سپریم کورٹ اور سینیٹ کمیٹی کے احکامات پر من و عن عمل کیجائے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ پارلیمنٹ کے عزت کا خیال رکھے، اگر پارلیمنٹ اور کمیٹیوں کے فیصلوں پر عمل درآمد نہیں ہوتا تو اجلاسوں کی کیا ضرورت، اگر ان پنشنرز کو پنشن نہیں ملتی تو ذمہ داروں کیخلاف ایف آئی آر کا اندراج کروائینگے، اگر پی ٹی سی ایل پنشن شدہ ملازمین کی پنشن نہیں بڑھاتے تو معاملہ ایف آئی اے کو بھیجے گے، پی ٹی سی ایل والے پیسہ بنا رہے ہیں اور ملازمین کو نہیں دے رہے، پینشنرز کے معاملے کو ایف ائی اے تحقیقات کرے، ایک اعلٰی افسران جیل جائیں گے تو یہ معاملہ ٹھیک ہوجائیں گے، ملازمین کی تنخواہیں بڑھائی جا رہی ہیں پینشنرز رو رہے ہیں، غریب ملازمین کیساتھ زیادتی ہو رہی ہے جو سالوں سے ہمارے سامنے رو رہے ہیں، پیچھلے ایک دہائی سے پی ٹی سی ایل کے غریب ملازمین اپنے حق کیلئے دربدر ہو رہے ہیں۔