عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت آج ہوگی

 
0
110

عمران خان کے خلاف وزارتِ داخلہ کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا لارجر بینچ سماعت کرے گا۔

جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی لارجر بینچ کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ وزارتِ داخلہ نے لانگ مارچ کے اعلان پر عمران خان کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی ہوئی ہے۔