T20 ورلڈ کپ وارم اپ میچ، افغانستان کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ

 
0
103

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

برسبین میں کھیلے جارہے میچ میں افغانستان نے 10 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 59 رنز بنا لیے ہیں۔

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے افغانستان کی ابتدائی 2 وکٹس حاصل کیں۔

شاہین شاہ آفریدی نے افغان بیٹر حضرت اللّٰہ کو 9 رن پر بولڈ جبکہ رحمان اللّٰہ کو صفر پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔

افغانستان کی تیسری وکٹ فاسٹ بولر حارث رؤف نے حاصل کی۔ انہوں نے درویش کو 3 رنز پر کیچ آؤٹ کرایا۔

افغان بیٹر نجیب اللّٰہ کو محمد نواز نے 5 رنز پر آؤٹ کیا۔ ان کا کیچ نسیم شاہ نے پکڑا۔

میچ میں پاکستان ٹیم کی قیادت بابر اعظم کررہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، شان مسعود، حیدر علی، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد نواز، شاداب خان، آصف علی، محمد وسیم، حارث رؤف، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور محمد حسنین شامل ہیں۔