سرحد پر پاک فوج کے مزید دستے تعینات کرنے کا اعلان لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر حالیہ کشیدگی کے بعد فوجی دستوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے: ڈ جی ایم او

 
0
309

اسلام آباد اگست 19 (ٹی این ایس): سرحد پر پاک فوج کے مزید دستے تعینات کرنے کا اعلان، لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر حالیہ کشیدگی کے بعد فوجی دستوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج اور بھارتی فوج کے درمیان لائن آف کنٹرول پر کئی روز سے شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ گزشتہ کچھ روز کے دوران لائن آف کنٹرول پر ہونے والی شدید جھڑپوں کے دوران پاک فوج کے 4 جوان جبکہ بھارتی فوج کے متعدد فوجی جہنم واصل ہوئے۔
ان جھڑپوں کے دوران کئی شہری بھی نشانہ بن کر شہید ہوئے۔ گزشتہ روز بھارت کی جانب سے پاکستانی علاقوں پر اینٹی ٹینک گائڈڈ میزائلوں سے بھی حملہ کیا گیا۔ ان تمام صورتحال میں ڈی جی ایم او کے حوالے سے اہم تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔ ڈی جی ایم او نے بتایا ہے کہ پاک فوج کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔
بتایا گیا ہے کہ کشیدہ حالات کے پیش نظر پاک فوج مکمل طور پر الرٹ ہے۔ سرحد پر پاک فوج کے دستوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ جبکہ پاک فوج سرحد پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔