پی ٹی آئی کی امور خارجہ کمیٹی نے اہم ممالک میں سفیروں کی تعیناتی کیلئے ناموں کو شارٹ لسٹ کرنا شروع کر دیا

 
0
303

سب سے پہلے امریکا ، چین اور کینیڈا میں سفیر بدلے جائیں گے

اسلام آباد، اگست 02(ٹی این ایس): تحریک انصاف کی امور خارجہ کمیٹی نے اہم ممالک میں سفیروں کی تعیناتی کیلئے ناموں کو شارٹ لسٹ کرنا شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سب سے پہلے امریکا ، چین اور کینیڈا میں سفیر بدلے جائیں گے ۔

شارٹ لسٹ کیے گئے نام حلف برداری کے بعد چیئرمین پی ٹی ائی عمران خان کو پیش کیے جائیں گے ۔

تحریک انصاف کے چیئرمین ناموں کی حتمی منظوری دیں گے۔

سیاسی بنیادوں پر تعینات سفراء اور ہائی کمشنروں کو بدل کر تحریک انصاف ہم خیال شخصیات تعینات کرے گی۔