جامشورو:سائیٹ ایریا کوٹری اور کوٹری میں کرائم فائیٹر ونگ کا آغاز

 
0
372

جامشورو، اگست 02(ٹی این ایس): ایس ایس پی جامشورو بشیر احمد بروہی کی ہدایت پر جامشورو، کوٹری اور سائیٹ ایریا کوٹری میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لیے کرائیم فائیٹر ونگ کا آغازکردیا گیا ہے۔

کرائیم فائیٹر ونگ میں 30 موٹر سائیکلیں شامل ہیں اور ہر موٹر سائیکل پر 02 پولیس فائٹر جو اپنے مقرر کردہ بیٹ پر 24/7 گشت پر مامور رہیں گے۔

کرائیم فائیٹر ونگ ایس پی ہیڈکوارٹرز میڈم سہائی عزیز ٹالپر کی نگرانی میں اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔

کرائیم فائیٹر ونگ کے تحت 10 موٹر سائیکلیں جامشورو، 10 سائیٹ ایریا کوٹری اور 10 کوٹری پولیس اسٹیشن کے حدود میں اپنے مقرر کردہ بیٹ مین گشت پر مامور رہیں گے۔