وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے دریائے ستلج میں سیلاب کے خدشے کے باعث آج ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

 
0
249

لاہور اگست 19 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار رات گئے تک پیشگی حفاظتی انتظامات اور امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کرتے رہے۔ وزیراعلیٰ نے صوبائی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کے حکام کو ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔ اجلاس میں بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کے بعد کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔ سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں حفاظتی اقدامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر ڈیزاسسٹر مینجمنٹ، صوبائی وزیر بپاشی، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، انسپکٹر جنرل پولیس، انتظامی افسران، امدادی سرگرمیوں سے متعلقہ اداروں کے حکام شریک ہوں گے۔ ساہیوال، ملتان اور بہاولپور ڈویزنوں کے کمشنرز، قصور، اوکاڑہ، پاکپتن، بہاولنگر، وہاڑی، بہاولپور، لودھراں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے جلاس میں شریک ہوں گے۔