وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت جائزہ اجلاس، نیا پاکستان منزلیں آسان، کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام اوردیگر عوامی فلاح و بہبود کے زیرتکمیل پروگراموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا

 
0
496

لاہور اگست 19 (ٹی این ایس): اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت پراجیکٹس پر پیش رفت اوردیگرانتظامی و مالی امور کا جائزہ۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں 8350بیڈز کا اضافہ کردیاگیا ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں بیڈز کی تعداد بڑھنے سے عوام کو علاج معالجے کی معیاری سہولت میسر ہوگی۔ کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ،میانوالی کے ہسپتال اورملتان میں نشتر ٹو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت۔ سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی کی اپ گریڈیشن ایک سال میں مکمل کی جائے۔ پنجاب میں 4 نئی یونیورسٹیاں بنیں گی،6 زیر تکمیل یونیورسٹیاں جلد مکمل کرنے کی ہدایت۔ صوبہ بھر میں سپیشل ایجوکیشن کے10نئے سینٹرز قائم کیے جارہے ہیں۔

کاشتکاروں کی سہولت کیلئے کثیر الجہتی کریڈٹ کارڈ سکیم جلد از جلد شروع کی جائے۔ پنجاب میں واٹر اورہل ٹورازم کے فروغ کیلئے 1.5ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ بہاولپور میں ڈبل ڈیکر بس سروس کا اجراء یقینی بنایا جائے گا۔ فیصل آباد،تونسہ اورمظفرگڑھ میں انڈسٹریل سٹیٹس کے منصوبے شروع کیے جائیں گے۔ ”ہنر مند نوجوان پروگرام“ کے تحت 40ہزار طلباء کو ٹیوٹا کے اداروں میں ٹیکنیکل ایجوکیشن دی جائے گی۔ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے 1733منصوبے 15.9ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوں گے۔ ”نیا پاکستان منزلیں آسان“ کے تحت 174سڑکوں کی تعمیر و مرمت ہوگی۔ 70ارب روپے کی لاگت سے 485کلو میٹر سڑکیں بنائی جارہی ہیں۔ چیچہ وطنی رجانہ،لیہ تونسہ،شورکوٹ جھنگ،حاصل پور بہاولنگراوردیپالپوروہاڑی کی سڑکیں بننے سے عوام کو آمدورفت میں سہولت ہوگی۔ تعلیم،صحت سمیت 8پبلک سیکٹرکے منصوبوں کیلئے گائیڈ لائن دی جاچکی ہے۔

صوبہ بھر میں 5277سکیمیں 11ارب 40کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کی جائیں گی۔ ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کے طریقہ کارکو آسان اورمختصر بنایا جائے۔ پراجیکٹس کی منظوری میں غیر ضروری تاخیرگوارا نہیں۔ ترقیاتی منصوبوں کے لئے ارکان اسمبلی کی مشاورت کو ترجیح دی جائے۔ ورلڈ بینک اوردیگر عالمی مالیاتی ادارے پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے مالی معاونت فراہم کریں گے۔وزیراعلیٰ کو بریفنگ صوبائی وزراء ہاشم جواں بخت، سردار آصف نکئی، صوبائی مشیر ڈاکٹر سلمان شاہ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، متعلقہ سیکرٹریز اور سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ کی اجلاس میں شرکت۔