حافظ آباد، باپ نے بیٹی، داماد اور 2 نواسوں کو قتل کر دیا

 
0
321

حافظ آبادستمبر 8(ٹی این ایس) حافظ آباد کے علاقے نسوال میں ایک باپ نے اپنی بیٹی داماد اور دو نواسوں کو قتل کر دیا، ملزم بیٹی کی پسند کی شادی کے خلاف ردعمل میں اس سفاکانہ واردات کا مرتکب ہوا۔
پولیس کے مطابق خاتون نے چار سال قبل پسند کی شادی کی تھی، جسے اس کے شوہر اور دو معصوم بچوں سمیت ملزم نے قتل کیا اور فرار ہو گیا، تاہم پولیس نے بعد میں ملزم کو گرفتار کر لیا۔مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتپقل کی گئی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے چاروں قتل تیز دھار آلے کی مدد سے کیے۔