تھانہ صادق آباد پولیس نے گمشدہ بچی کو لواحقین کے حوالے کردیا

 
0
381

راولپنڈی اگست 19 (ٹی این ایس): تھانہ صادق آباد پولیس نے گمشدہ بچی کو لواحقین کے حوالے کردیا۔ گمشدہ بچی الما MCB بینک نزد لزیزہ مرغ پلاؤ چراہ روڈ سے ایس ایچ او تھانہ صادق آباد کو ملی. گمشدہ بچی ملنے پر تھانہ صادق آباد پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا اور اس کے وارثان کی تلاش شروع کردی. انتھک کاوشوں کے بعد بچی کے والدین کو تلاش کرکے ان کے حوالے کردیا گیا۔ بچی کے ملنے پر بچی کے وارثان نے صادق آباد پولیس کی کوشش کو کافی سراہا اور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ راولپنڈی پولیس عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کے لئے ہر وقت کوشاں۔