راولپنڈی، کہوٹہ پولیس نے سکول کے کم عمر بچوں کو بدفعلی کا نشانہ بنا کر انہیں برہنہ ویڈیوز سے بلیک میل کرنے والا3رکنی گینگ گرفتار کر لیا گیا، ایس پی صدر رائے مظہر اقبال

 
0
535

راولپنڈی اگست 20 (ٹی این ایس): پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ حسنین اس کے ساتھی ناصر اور ذیشان شامل ہیں۔
ملزمان سے 4برہنہ ویڈیوز بھی بر آمد کر لی گئیں۔ ،ملزمان اسلحہ کے زور پر بنائی گئی برہنہ ویڈیوزسے بچوں کو بلیک میل کرتے تھے۔ ملزمان بچوں سے پیسے مانگتے، متاثرہ بچے سکول فیس، ٹیوشن فیس اور جیب خرچ کے پیسے مجبوراً ملزمان کو دے دیتے، ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں بدفعلی، بدفعلی کی کوشش اور بچوں کو بلیک میل کرنے کے مقدمات درج تھے۔ سی پی او فیصل رانا نے تمام متاثرہ بچوں کے والدین سے رابطہ کرنے کی ہدائت کر دی اور کہا کہ تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کئے جائیں اگر کوئی متاثرہ خاندان مدعی نہ بنے تو پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے،،سی پی او کی ہدائت۔ مزید کہا کہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کئے جائیں تاکہ انہیں عدالت سے عبرتناک سزا دلوائی جائے۔