آئی جی اسلام آباد نے ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ اسجد محمود اور ٹیم کو اندھے قتل اور ڈکیتی کے مقدمے میں ملزمان گرفتار کرنے پر نقد انعام اور سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا

 
0
306

اسلام آباد اگست 20 (ٹی این ایس): آئی جی اسلام آباد نے ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ اسجد محمود اور ٹیم کو اندھے قتل اور ڈکیتی کے مقدمے میں ملزمان گرفتار کرنے پر نقد انعام اور سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او سیکرٹریٹ اور ان کی ٹیم کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔
بہت کم وقت میں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ مقدمہ کو جلد از جلد یکسو کیا جائے مقتولین کو جلد از جلد انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ ملزمان ذیشان عبداللہ اور رضوان علی نے ایک واردات کے دوران عبدالغفور نامی شخص کو قتل کرکے فرا ہوگئے تھے۔ ڈی ائی جی آپریشنز کی ربراہی میں آپریشنز ڈویژن بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہا ہے۔