اسلام آباد (ٹی این ایس) اے این ایف کا تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن۔

 
0
18

(ملک عمران خان اعوان)

اسلام آباد (ٹی این ایس) اے این ایف کا تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن۔

4 کاروائیوں میں 6 ملزمان گرفتار ۔

کاروائیوں میں1 کروڑ 71 لاکھ سے زائد مالیت کی 205.5 کلو گرام منشیات برآمد۔

تعلیمی اداروں میں کارروائیاں

کارخانو مارکیٹ حیات آباد پشاور میں خاتون کے قبضے سے 2.4 کلو چرس برآمد۔

گرفتار ملزم کا تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف۔

دیگر کاروائیاں

لاہور میں کوریئر آفس میں برطانیہ سے بھیجے گئے پارسل سے 1.1 کلو ویڈ برآمد، 2 ملزمان گرفتار۔

کچلاک بائی پاس روڈ کوئٹہ کے قریب باداموں کی 8 بوریوں میں چھپائی گئی 200 کلو گرام چرس برآمد، ملزم گرفتار۔

ایئرپورٹ روڈ کوئٹہ کے قریب 2 ملزمان سے 2 کلو گرام آئس برآمد۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے