اسلام آباد (ٹی این ایس) ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کا پولیس خدمت مرکز سواں گارڈن کا افتتاح

 
0
45

اسلام آباد (ٹی این ایس) ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کا پولیس خدمت مرکز سواں گارڈن کا افتتاح۔
خدمت مرکز سواں گارڈن کا افتتاح مضافاتی علاقہ جات میں مقیم شہریوں کی سہولت کیلئے کیا گیا ہے،خدمت مرکز پر شہریوں کو پولیس کے متعلقہ تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی رضا نے پولیس خدمت مرکز سواں گارڈن کا افتتاح کیا،اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک، ایس پی سواں زون ،دیگر پولیس افسران شہریوں اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی،ڈی آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ خدمت مرکز سواں گارڈن کا افتتاح مضافاتی علاقہ جات میں مقیم شہریوں کی سہولت کیلئے کیا گیا ہے،خدمت مرکز کو عالمی معیار کے عین مطابق تعمیر کیا گیا ہے اور خدمت مرکز پر تربیت یافتہ عملہ تعینات کیا گیا ہے جو شہریوں کو پولیس کے متعلقہ تمام سہولیات مہیا کرے گا،انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس خدمت خلق کے جذبے سے شہریوں کو ہرممکن مدد فراہم کر رہی ہے،شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور ان کو ہر سہولت مہیا کرنا اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے