کھیل طلباءکی کر دار سازی میں بھرپور کر دار ادا کرتے ہیں، شہریار خان آفریدی

 
0
363

اسلام آباد ۔ 7 مارچ (ٹی این ایس) وزیر مملکت شہریار خان آفریدی کہاہے کہ کھیل طلباءکی کر دار سازی میں بھرپور کر دار ادا کرتے ہیں، طلبہ و طالبات کو تعلیم کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سر گرمیوں خاص طور پر کھیلوں کے مقابلوں میں ذوق و شوق سے حصہ لینا چاہئے ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے ہفتہ کویہاں تعلیمی ادارے اساس انٹر نیشنل سکول کے سالانہ ”سپورٹس ڈے“ کی مناسبت سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیرمملکت رنگا رنگ تقریب کے مہمان ِ خصوصی تھے۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ پاک کلام اور قومی ترانے سے کیا گیا۔ تمام طلبہ و طالبات نے بڑھ چڑھ کر اِس تقریب میں حصہ لے کر اپنا کر دار ادا کیا اور مختلف ٹیبلوز اور کرتب دِکھا کر حاضرین سے داد وصول کی۔ تقریب میں خصوصی بچوں کی انفرادی اور اجتماعی پرفارمنس نے شرکا ءکا دل موہ لیا۔تقریب کے اختتام پر فاتح پانے والے طالبہ اور طالبات میں میڈلز ، ٹرافیزاور سرٹفیکیٹس تقسیم کیئے گئے۔تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی وزیر مملکت شہریار خان آفریدی نے اپنے خیالات کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ کھیل انسان کی کر دار سازی میں بھرپور کر دار ادا کرتے ہیں لہذاءطلبہ و طالبات کو تعلیم کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سر گرمیوں خاص طور پر کھیلوں کے مقابلوں میں ذوق و شوق سے حصہ لینا چاہئے ۔ اُنہوں نے کامیاب تقریب پر تمام ڈائریکٹرز اور پرنسپل تبسم آر نثار کو مبارکباد دی۔